امریکی ریاست شکاگو سے لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں اسلام آباد پہنچ گئی

0

ایک اور امریکی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔۔ امریکی ریاست شکاگو کی مینڈی کی پاکستانی نوجوان سے سوشل میڈیا پر ملاقات ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔۔ مینڈی شادی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

 نوجوان امریکی لڑکی کا ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور وہ بھی انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہے۔

 مینڈی خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے کے لیے پاکستان آئی ہیں۔

دونوں کے درمیان فیس بک پر رابطہ ہوا جو دوستی میں تبدیل ہوا اور دوستی کا یہ سلسلہ کئی سالوں تک جاری رہا، جو نہ صرف محبت میں تبدیل ہوا بلکہ نوجوان کی محبت امریکی خاتون کو پاکستان کھینچ لائی۔

پاکستانی نوجوان ساجد زیب کا کہنا تھا کہ کچھ ٹائم قبل مینڈی نے مجھے شادی کے لیے پوچھا تو میں نے ہاں کردی اور پھر ہم دونوں نے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا۔

نوجوان نے مزید بتایا کہ اتوار کو مینڈی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تو میرے اہل خانہ نے گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا جبکہ ہم جلدی اپنے گاؤں پہنچ کر خاندان والوں کی مشاورت سے فوراً شادی کرلیں گے۔

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہے اور یہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ پاکستان خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.