کراچی: 6 سال میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی

کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی۔

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی یلو لائن منصوبے کیلئے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔

2019 میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا جو اب 190 فیصد بڑھ کر  178 ارب 59 کروڑ روپے ہوگیا ہے

سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے  10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی  دی گئی ہے۔

کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے