قیدی نمبر 804 گانے والے قوال فراز امجد کے خلاف مقدمہ درج، الزامات بے بنیاد قرار، وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل

0

لاہور — لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں منعقدہ قوالی نائٹ کے دوران معروف قوال فراز امجد کے خلاف معروف گانا قیدری نمبر 804 گانے پر نظم و نسق کی خلاف ورزی اور نقصِ امن کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، جس پر قوال فراز امجد نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے پولیس کارروائی کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

فراز امجد کا کہنا ہے کہ وہ محفل کے منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ گانوں کی فہرست کے مطابق ہی قوالی پیش کر رہے تھے۔ ان کے مطابق محفل کے دوران ایک نامعلوم شخص اسٹیج پر آ گیا جس نے بدتمیزی کی، من پسند کلام گانے پر زور دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے نتائج کی وارننگ بھی دی۔

قوال فراز امجد نے بتایا کہ ابتدا میں اس دباؤ کو نظرانداز کیا گیا، تاہم تمام واقعے کی ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ ان کے مطابق محفل کا ماحول خراب ہونے اور کسی بڑے تصادم سے بچنے کے لیے مجبوری میں وہ کلام پیش کیا گیا، جس کے بعد ان پر بے بنیاد الزامات عائد کر دیے گئے۔

انہوں نے ملک مخالف سرگرمیوں اور بغاوت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کا وطن ہے اور وہ اس کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتے۔

مزید برآں، قوال فراز امجد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ اصل حقیقت جاننے کے لیے ان کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو ضرور دیکھیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.