امریکا بتدریج اپنے اتحادیوں سے دور ہو رہا ہے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون

0

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکا آہستہ آہستہ اپنے روایتی اتحادیوں سے دور ہوتا جا رہا ہے اور دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں بڑی طاقتیں عالمی نظام کو آپس میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکرون نے مختلف ممالک میں تعینات فرانسیسی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی ماحول میں طاقت کے توازن میں نمایاں تبدیلی آ رہی ہے اور بین الاقوامی تعلقات زیادہ غیر یقینی صورت اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بعض معاملات میں بے فکری کے ساتھ عالمی قوانین کو توڑ رہا ہے، جو عالمی استحکام کے لیے خطرناک رجحان ہے۔

فرانسیسی صدر نے گرین لینڈ کے معاملے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ امریکا اس تنازع میں ڈنمارک کی قومی سلامتی کو براہِ راست خطرے میں ڈالے گا، تاہم انہوں نے زور دیا کہ ایسے بیانات اور اقدامات یورپی اتحادیوں میں تشویش پیدا کر رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.