فیفا کو ورلڈ کپ 2026 کے لیے 500 ملین سے زائد ٹکٹوں کی درخواستیں موصول

0

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کو ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ تعداد میں ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہو گئی ہیں، جو 500 ملین سے زیادہ بتائی جا رہی ہیں۔

فیفا کے مطابق یہ عالمی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل ہے۔ سب سے زیادہ درخواستیں میزبان ممالک کے علاوہ جرمنی، انگلینڈ، برازیل، اسپین، پرتگال، ارجنٹائن اور کولمبیا سے موصول ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ ٹکٹ درخواستیں 27 جون کو میامی میں ہونے والے گروپ مرحلے کے میچ کولمبیا اور پرتگال کے درمیان آئی ہیں۔

ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون سے ہوگا جبکہ فائنل میچ 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ چھٹے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی 3 جنوری کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں کی گئی تھی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.