انڈر 19 ورلڈکپ: آئی سی سی کی وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل
انڈر 19 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل آئی سی سی نے وننگ ٹرافی کے ساتھ ایک منفرد فوٹو شوٹ کروایا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ یہ شوٹ نیمیبیا کے نیشنل پارک میں کیا گیا، جس میں چیتے ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے روز آج تین میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوں گے:
-
پہلا میچ: بھارت بمقابلہ امریکا
-
دوسرا میچ: میزبان زمبابوے بمقابلہ سکاٹ لینڈ
-
تیسرا میچ: تنزانیہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز
پاکستانی ٹیم اپنا افتتاحی میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
یہ ورلڈکپ نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا اہم موقع ہے اور چیتوں کے ساتھ فوٹو شوٹ نے ایونٹ کے آغاز کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔