کینیڈا پولیس رپورٹ: بشنوئی گینگ بھارتی حکومت کے کہنے پر کارروائی کرتا ہے

Canadian Police Report: Bishnoi Gang Acts at the Behest of the Indian Government

کینیڈا کی پولیس نے بشنوئی گینگ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ بدنام زمانہ گینگ بھتہ خوری، منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور کرائے پر قتل جیسے جرائم میں ملوث ہے اور بھارتی حکومت کے کہنے پر بھی کارروائیاں کرتا ہے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ کی کینیڈا میں موجودگی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تنظیم نہ صرف مقامی سطح پر جرائم میں ملوث ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سرگرم عمل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبے نے گزشتہ سال جنوری میں کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے