برطانیہ نے امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی، اقدام دفاعی ہے: کیئر اسٹارمر

Britain allowed the US to use military bases, the move is defensive: Keir Starmer

لندن – برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانیہ کے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے باضابطہ طور پر اڈوں کے استعمال کی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں ایران کی جانب سے میزائل حملوں کو روکنے، معصوم شہریوں کے تحفظ اور برطانوی مفادات کے دفاع کے لیے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک برطانیہ سے دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے تھے اور برطانوی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِاعظم کے مطابق برطانوی فضائیہ کے طیارے پہلے ہی فضاء میں موجود ہیں اور وہ ایرانی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے دفاعی آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد تنازع کو پھیلانا نہیں بلکہ ایسے ممالک کو نشانہ بننے سے بچانا ہے جو براہِ راست جنگ میں شامل نہیں، جبکہ برطانیہ کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے