پاکستان کے مجموعی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ

0

وفاقی حکومت کی جانب سے قرض لینے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ملک کے سالانہ بنیادوں مجموعی قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2026 تک پاکستان پر مجموعی قرضوں  میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ،

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں ملک پر مجموعی قرضہ 72 ہزار 124 ارب روپے تھا، یوں ایک سال کے دوران مجموعی قرضوں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری 2026 تک ملک پر مجموعی قرض کا بوجھ 79 ہزار 322 ارب روپے ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے دوران مقامی قرض میں 615 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ بڑھ کر 55 ہزار 978 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق مقامی قرضوں میں سے 47 ہزار 122 ارب روپے لانگ ٹرم قرضوں پر مشتمل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے قرضے ملکی معیشت پر دباؤ میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.