عمران خان (بانی پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات تقریباً 30 سے 35 منٹ تک جاری رہی، جو جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ملاقات جیل مینول کے تحت ہر ہفتے باقاعدگی سے کرائی جاتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیاہے تاہم بہنوں سمیت کسی پارٹی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ،بیرسٹرگوہر واپس روانہ ہو گئے جبکہ بانی کی بہنیں فیکٹری ناکے پر موجودہیں۔
