دریائے سندھ پر گائیڈ بند ٹوٹنے سے وسیع علاقہ زیر آب، متعدد دیہات متاثر

ذرائع کے مطابق گائیڈ بند کی مرمت اور بحالی کے لیے 34 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، 34 کروڑ کے منصوبے میں سے ٹھیکیدار اقبال لغاری کو 28 کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔

مرمتی کام میں پتھروں کی بجائے مٹی سے بھرے بورے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا، ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث گائیڈ بند ٹوٹا۔

گزشتہ ماہ اگست میں بھی دوران سیلاب گائیڈ بند ٹوٹ گیا تھا، 34 کروڑ سے مرمت و بحالی کے باوجود گائیڈ بند دریائے سندھ میں پانی کے معمولی اضافے پر ٹوٹ گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے