آل پاکستان انجمن تاجران اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے حکومت کی نئی فکسڈ ٹیکس سکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیدیا ۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر عہدیداران نے حکومت کی جانب س متعارف کروائی گئی ٹیکس سکیم پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹیکس آسان اسکیم متعارف کرائی ہے ، پہلی بار حکومت کی معاشی ٹیم نے ایف بی آر سے نکل کر یہ اسکیم بنائی ۔
تفصیلات کے مطابق اجمل بلوچ کا کہناتھا کہ ہم ہر حکومت سے جھگڑا کرتے تھے آسان ٹیکس فارم دیا جائے،اتنی پیچیدہ فارم پڑھا لکھا شخص بھی نہیں فل کرسکتا تھا،پہلی بار حکومت کی معاشی ٹیم نے ایف بی آر سے نکل کر یہ اسکیم بنائی ،تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں پہلی مرتبہ پانچ زبانوں میں فارم بنایا گیا ہے ،وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور معاشی ٹیم نےا سکیم متعارف کرائی ،تاجر ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس دیں گے،اس اسکیم کے تحت گوشوارہ بھرنے والے کی دکان پر ایف بی آر کا نمائندہ نہیں جائے گا۔
دوسر ی جانب مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے فکسڈ اسکیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 27قسم کے ٹیکسز دینے کے باوجود الزام تھا کہ ریٹیلر ٹیکس نیٹ میں نہیں ہے، چھوٹا تاجر ایف بی آرکی وجہ سے گوشوارے جمع کرانے سے گھبراتاتھا، اب چھوٹے تاجروں کیلئے ٹیکس گوشوارہ پر کرناآسان ہو گا، ہمارے حکومت اور اداروں کے ساتھ اس حوالے سے کئی اجلاس ہوئے،ہم نے بارہا مطالبہ کیا کہ آسان اور سادہ ٹیکس گوشوارہ لایاجائے، دکاندار سے 25 ہزار روپے ٹیکس لیا جائے گا،اب تمام چھوٹے تاجر گوشوارے جمع کرائیں گے، حکومت باعزت طریقے سے تاجروں سے ٹیکس وصول کرے گی تو اعتماد بڑھے گا، امید ہے حکومت طے شدہ ٹیکس نظام کے مطابق بجٹ میں اعلان کرے گی۔
