وزیر اعلیٰ پنجاب ای ٹیکسی اسکیم مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی، ای ٹیکسی اسکیم سےمستفید افراد نے ٹیکسی سروسز کے بجائے گاڑیاں گھریلو استعمال کیلئے رکھ لیں ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹیکسی حاصل کرنے والے افراد کی جانچ کا فیصلہ کرلیا ۔
خریداروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے منظور شدہ پرنٹ و ڈیزائن بھی ای ٹیکسیز سے ہٹادیئے ، ای ٹیسکی کو ٹیکسی سروسز کے بجائےصرف گھریلو استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ ای ٹیکسیز حاصل کرنیوالے افردا کا ریکارڈ موجود ہے ، ایسے لوگ جنہوں نے ای ٹیکسیاں لیکر گھروں میں کھڑی کیں ان سے ٹیکسیاں ضبط کی جائیں گی ، ماحول دوست ٹیکسی سروسز کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سےچار ارب کی رقم بطور سبسڈی دی گئی ، پنجاب حکومت کی جانب سے گیارہ سو ای ٹیکسیز بلاسود آسان اقساط پر فراہم کی گئیں تھیں
