برطانیہ کے نئے وزیرِاعظم اینڈی برنہم کا پہلا خطاب، مہنگائی میں ریلیف اور 10 سالہ معاشی منصوبے کا اعلان

برطانیہ کے نئے وزیرِاعظم اینڈی برنہم نے منصب سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت ملک کے لیے ایک "ٹرننگ پوائنٹ” ثابت ہوگی اور مہنگائی سے متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے اینڈی برنہم نے کہا کہ حکومت منگل سے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نکالنے کے لیے مختلف ریلیف پیکیجز متعارف کرائے گی، جن میں توانائی کے بلوں، بس کرایوں اور دیگر بنیادی اخراجات میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت رواں سال کے اختتام پر برطانیہ کی سیاسی اور معاشی سمت کا تعین کرنے کے لیے 10 سالہ قومی منصوبہ بھی پیش کرے گی، جس کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے بے گھر افراد کے مسئلے کے حل، مزید کونسل ہاؤسنگ کی تعمیر اور اختیارات کو مقامی حکومتوں تک منتقل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اینڈی برنہم کے مطابق سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہونا چاہیے اور ان کی حکومت اسی اصول کے تحت کام کرے گی۔

اینڈی برنہم نے بکنگھم پیلس میں شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے