ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق گفتگو میں علاقائی حالات زیرِ بحث آئے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔ تاہم، رابطے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
عباس عراقچی نے اسی روز کئی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی بات کی۔ ان میں قطر، عمان، ترکیہ، اردن اور کویت کے وزرائے خارجہ شامل تھے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق انہوں نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی گفتگو کی۔ ان رابطوں میں خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر بات چیت ہوئی۔

