وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اور رعایتی اسکیموں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ہر کسی کو اپنے حصہ کا ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔چیئرمین ایف بی آرکہتے ہیں نان فائلرز کے بینک اکاونٹ فوری طور پر بلاک نہیں کریں گے۔۔ پہلے نوٹس دیں گے پھر معاملہ کمیٹی کو بھیج دیں گے۔۔ حتمی فیصلہ کمیٹی کرے گی۔۔
سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ کا دوٹوک موقف،،، کہا سیلز ٹیکس میں کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے
نان فائلرزکے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ہم اختیار ات ان کے لیے مانگ رہے ہیں جو رجسٹر ہونے کیلئے تیار ہی نہیں۔۔ ہم اکاؤنٹ بلاک کرنے کے دو دن بعد کھولنے کو تیار ہیں ۔۔بینک اکاونٹ فوری طور پر بلاک نہیں کریں گے بلکہ پہلے نوٹس بھیجا جائے گا اور پھر معاملہ کمیٹی کے حوالے کردیاجائے گا، حتمی فیصلہ کمیٹی کرے گی۔چیئرمین کمیٹی کے استفسار پر وزیر مملکت برائے خزانہ نے بتایاکہ کاربن لیوی سے مجموعی طور پر 45 ارب روپے حاصل ہوں گے۔۔اگر یہ کاربن ٹیکس بن جائے تو مرکز کو 18 ارب روپے ملیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اگر لیوی ہو گی تو صرف مرکز کو ملے گی تاہم ٹیکس ہوگا تو صوبوں کو بھی حصہ ملے گا۔ ۔
کمیٹی رکن مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ ہمیں ٹیکس نیٹ میں وسعت پر کوئی اعتراض نہیں مگر جو اختیارات مانگے جا رہے ہیں وہ کافی سخت ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ چھوٹے تاجروں پر اسکا اطلاق نہیں ہو گا،ہماری حد 80 لاکھ روپے کے ٹرن اوور والے تاجر سے شروع ہوتی ہے ۔ کمیٹی رکن عمر ایوب خان نے کہا کہ ایف بی آر نے کمشنرز کو ٹوکہ پکڑا دیا ہے۔چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ کاروباری طبقے کیساتھ سختی کی بجائے نرمی سے کام لیاجائے۔ ۔
Trending
- پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات
- پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں
- نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے
- نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ
- ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا،برازیلی صدر کی تنقید، سفارتی کشیدگی میں اضافہ
- عالمی فوجداری عدالت نے طالبان امیر ہبتہ اللہ اخوندزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
- سعودی عرب اگست میں پاکستان کے سات بڑے ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرئے گا
- پاکستان اور ترکئے کا ایک دوسرے کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ