بنگلہ دیش کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پابندیوں میں مزید سختی

Bangladesh tightens visa restrictions for Indian citizens

بنگلہ دیش نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا کے اجرا پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کا دائرہ کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں قائم اپنے ڈپٹی ہائی کمیشنز تک بڑھا دیا ہے۔ بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے بدھ کی رات اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق تازہ اقدامات کے تحت کاروباری اور ملازمت پیشہ ویزوں کے علاوہ تمام اقسام کے ویزوں کا اجرا معطل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کولکتہ میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا خدمات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، جبکہ ممبئی اور چنئی میں بھارتی شہریوں کے لیے سیاحتی اور دیگر ویزوں کی سہولت بھی معطل ہو گئی ہے۔

بنگلہ دیشی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے پس منظر میں ممکنہ سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور صورتحال کا آئندہ جائزہ لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے