لاہور میں بسنت، محکمہ صحت پنجاب نے شہر کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا

لاہورمیں بسنت کے پیش نظر،محکمہ صحت پنجاب نےشہر کے تیرہ اسپتالوں کوہائی الرٹ جاری کردیا۔

لاہورکے13سرکاری اسپتال 6 سے8 فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے،تمام اسپتالوں کومیڈیکل،نرسنگ،پیرامیڈیکل اسٹاف کی موجودگی،ادویات،ڈرپس،ویکسین، سرجیکل سامان کی دستیابی مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے

اس کےعلاوہ بلڈ بیگس،خون عطیہ کرنےوالے افراد کی فہرست تیار کرنےکاحکم دیاگیا،بسنت کے لیےاسپتالوں میں بیڈز مختص کیےجائیں،ایکسرے، الٹراساوند،سی ٹی اسکین، ایم آر آئی مشین کو فنکنشل رکھا جائے۔

مراسلہ میں کہاگیا کہ تمام اسپتالوں میں فعال موبائل اور ٹیلیفون کنکشن موجود ہوں،اسپتال انتظامیہ کو پلان تیار کرکے فوری محکمہ صحت پنجاب جمع کرائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے