وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
تقریباً 45 منٹ جاری رہنے والی اس خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں شرکت پر صدر پزشکیان اور ایرانی قیادت کا شکریہ اداکیا اور سعودی عرب، قطراور ترکیہ سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل کے دورۂ تہران کے دوران ایرانی قیادت کسے تعمیری بات چیت پر شکریہ اداکیا اور ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کیلئےنیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ روابط خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اتفاق رائے پیدامیں نہایت معاون ثابت ہوئے ہیں، کہا پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھےگا۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن کی کوششوں میں مضبوط عزم پر شکریہ اداکیا۔ کہا ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے کل شام تک اسلام آباد میں ہوں گے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا وہ کوئی مذاکراتی وفد پاکستان بھیجے گا۔
