گوگل میپس میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

گوگل میپس سٹریٹ ویو کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سروس کا ایک آئیکونک فیچر اب موبائل ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں کی سٹریٹ ویو تصاویر کو گوگل میپس کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس میں یہ فیچر کافی عرصے سے دستیاب تھا مگر اب بیشتر افراد سمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے اس فیچر کو اب میپس کی موبائل ایپس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پرانی سٹریٹ ویو فوٹوز کو دیکھنے کے لیے آپ کو سٹریٹ ویو امیج پر کلک کرکے سی مور ڈیٹس آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

ایسا کرنے کے بعد آپ فون کے اندر دیکھ سکیں گے کہ آپ کا علاقہ یا دیگر مقامات 10 سال قبل کیسے نظر آتے تھے، مگر اس کا انحصار تصاویر کی دستیابی پر ہوگا۔

یہ فیچر کافی پرلطف ہے اور اردگرد کے مقامات کو پرانی شکل میں دیکھنا کافی دلچسپ محسوس ہوتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے