فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ وہ یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو اکتوبر 2024 میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خلیل الحیہ نے تنظیم کے اندر ہونے والے انتخاب کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔ وہ اس سے قبل حماس کے نائب چیئرمین رہ چکے ہیں اور جنگی حالات میں تنظیمی امور چلانے کے لیے قائم کی گئی پانچ رکنی قیادتی کونسل کے بھی رکن تھے۔
2024 میں یحییٰ السنوار، حماس کے عسکری کمانڈر محمد الضیف اور سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خلیل الحیہ تنظیم کی مرکزی قیادت میں نمایاں حیثیت اختیار کر گئے تھے۔
اسی پس منظر میں حماس نے جنگ کے دوران فیصلوں اور تنظیمی امور کے لیے ایک پانچ رکنی قیادتی کونسل تشکیل دی، جس میں خلیل الحیہ کو کلیدی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
