عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری، سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کرا دیا

ناقص خدمات پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل

سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت زائرین ایک ہی ویزے پر سال بھر میں متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

اعلان کے مطابق نیا ویزا اجرا کی تاریخ سے 365 دن تک مؤثر ہوگا اور اس مدت کے دوران زائرین اپنی ضرورت کے مطابق کئی بار سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔

نئے ملٹی پل انٹری ویزے کے تحت عمرہ زائرین کو ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 90 دن تک سعودی عرب میں قیام کی اجازت ہوگی، جس سے بار بار عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند افراد کو نمایاں سہولت ملے گی۔

سعودی حکام کے مطابق اس ویزے کے ذریعے حج سیزن کے دوران سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔ یہ ویزا صرف عمرہ، زیارت اور دیگر مجاز مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، جبکہ حج کے لیے بدستور علیحدہ ضوابط اور ویزا پالیسی نافذ رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے