قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ۔۔۔۔۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، سینیٹر شبلی فراز نے جنید اکبر خان اور دیگر نے جنید اکبر خان کا نام تجویز کیا۔
ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ، ملک عامر ڈوگر،وجہیہ قمر، سردار محمد یوسف زمان اور دیگر ممبران نے جنید اکبر خان کے نام کی تائید کی۔۔
ممبران کمیٹی نے جنید اکبر خان کو مبارکباد پیش کی،
جنید اکبر خان نے متفقہ طور پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب کرنے پر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
کمیٹی ممبران نے جنید اکبر خان کو کمیٹی کو چلانے پر اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا