صدر ٹرمپ نے امریکہ کے سب سے معتبر اعلیٰ سرکاری افسر فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا۔ امریکی صدر ہر روز سینٹرل بینک کے سربراہ پر شرح سود کم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کو اپنا کام سمجھ میں آ جائے تو ان کیلئے شرح سود کم کرنے میں کوئی دقت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کھانے پینے کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچن آئٹمز کی قیمتیں تیزی سے کم ہو رہی ہیں لیکن شرح سود ابھی بھی بلند سطح پر ہے۔
اس سے پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدر ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو سست اور دیر سے آنے والا کہا تھا۔ صدر ٹرمپ کے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیلئے استعمال کئے گئے الفاظ پر امریکہ میں خاصی بحث ہو رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یورپین یونین نے شرح سود کم کر دی ہے جیروم پاول کس وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔