جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ

0

ریاض – سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ یمنی سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ الزبیدی نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات کا سفر کیا۔ سعودی اتحاد کے مطابق، الزبیدی موغادیشو جانے سے قبل کشتی کے ذریعے صومالی لینڈ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی اتحاد نے کہا تھا کہ الزبیدی طے شدہ پرواز پر ریاض آنے کے بجائے نامعلوم مقام پر فرار ہوگئے تھے۔ ان کی ریاض روانگی منگل کی رات عدن سے متوقع تھی۔

ادھر سعودی قیادت نے یمن کے صوبے الضالع میں محدود فضائی کارروائیاں بھی جاری رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.