العلاء کانفرنس 2026: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی اور عالمی بینک حکام سے اہم ملاقاتیں

0

اسلام آباد / ریاض – العَلاء کانفرنس 2026 میں پاکستان کی بھرپور شرکت سامنے آئی، جہاں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی اور عالمی بینک کے اعلیٰ حکام سے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے امور پر اہم ملاقاتیں کیں۔

مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق، العلاء کانفرنس ابھرتی معیشتوں کے عالمی مکالمے کا اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں وزرائے خزانہ، اقتصادی رہنما اور عالمی مالیاتی اداروں کی قیادت شریک ہوتی ہے۔ اس موقع پر پاکستان، قطر، سعودی عرب، چین، ترکیہ اور آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

خرم شہزاد کے مطابق، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی وزیرِ معیشت فیصل بن فاضل الابراہیم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی وزیر نے پاکستان کے اے آئی اور ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کی اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی عرب اپنی تکنیکی ترقی کے عمل میں پاکستانی ماہرین سے بھرپور استفادہ کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں اعلیٰ معیار کے ٹیک ٹیلنٹ تیار ہو رہے ہیں، اور اس کے ذریعے خطے میں مشترکہ اقتصادی ترقی کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ العلاء کانفرنس میں اعلیٰ سطحی روابط اور سرمایہ کاری مکالمہ پاکستان کے عالمی مالیاتی اداروں اور سعودی عرب کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کا مظہر ہے، جو مستقبل میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.