موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد: اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
وکیل عیسٰی شاہ ایڈووکیٹ نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔
ایم ٹیگ کے خلاف کیس کی سماعت آج چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں مقرر تھی جبکہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی تاہم کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرار آفس دوبارہ جاری کرے گا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدم دستیابی کے باعث انکی عدالت میں سنگل بنچ کی سماعت نہ ہو سکی۔