چین کا مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں ثالثی کے لیے نمائندہ خصوصی بھیجنے کا اعلان

Chinese Foreign Minister Wang Yi

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تنازعات میں ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی بھیجے گا۔

وانگ ای نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازعات کے دوران شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے کیے جائیں۔

مزید برآں، انہوں نے جہاز رانی کے لیے بحری راستوں کی حفاظت پر بھی زور دیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ تجارتی اور شہری جہاز محفوظ رہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے