فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد ٹرافی تقسیم کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی موجودگی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی، جہاں ان سے متعلق متعدد ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
اسپین کی ٹیم نے فائنل میں ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد روایتی ٹرافی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کے کپتان رودری کو فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پیش کی۔
تاہم ٹرافی دینے کے بعد صدر ٹرمپ فوری طور پر پوڈیم سے نیچے نہیں اترے بلکہ اسپین کے کھلاڑیوں کے ساتھ وہیں کھڑے رہے، جس سے چند لمحوں کے لیے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپین کے کپتان رودری نے اشاروں میں صدر ٹرمپ کو پوڈیم سے ہٹنے کی جانب متوجہ کیا، تاہم وہ اپنی جگہ پر موجود رہے۔ بعد ازاں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ٹرمپ کو بازو سے پکڑ کر ایک جانب کیا، جس کے بعد اسپین کی ٹیم نے اپنی روایتی جشن کی تقریب مکمل کی۔
یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
