امریکا سے جنگ ایران کی برتری یا مذاکرات سے ہی ختم ہوگی، عباس عراقچی

Iranian Foreign Minister thanks Pakistan for its support, praises its diplomatic role

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران میدانِ جنگ میں برتری حاصل کرے یا پھر مذاکرات کے ذریعے کوئی قابل قبول حل سامنے آئے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کا بہترین وقت وہ ہوتا ہے جب کسی ملک نے عسکری محاذ پر ٹھوس میدانی اور اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کر لی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں اور ملک کے مستقبل سے متعلق فیصلے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کیے جانے چاہئیں اور ایسے معاملات میں خطرات مول لینے کے بجائے مکمل حساب کتاب اور درست حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے