ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی بیٹھک، حمزہ شہباز کو ممکنہ طور پر اہم ذمہ داری سونپنے پر مشاورت

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی مری میں اہم غیررسمی بیٹھک ہوئی جس دوران  سیاسی، معاشی اور سفارتی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، آزاد کشمیر کی انتخابی حکمت عملی، وفاقی کابینہ میں ممکنہ ردوبدل، خارجہ پالیسی اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل سمیت اہم معاملات زیرِ غور آئے۔  حمزہ شہباز کو ممکنہ طور پر اہم پارٹی یا حکومتی ذمہ داری سونپنے کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی مؤقف پر شرکاء کو اعتماد میں لیا۔ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابی مہم کی حکمت عملی، نواز شریف کے میرپور جلسے کے انتظامات، عوامی رابطہ مہم اور تیاریوں پر بھی تفصیلی غور ہوا۔

اسحاق ڈار نے ایران، امریکا کشیدگی، پاکستان کی سفارتی و ثالثی کوششوں، خطے کی مجموعی صورتحال، خارجہ پالیسی اور آئندہ سفارتی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو ممکنہ طور پر اہم پارٹی یا حکومتی ذمہ داری سونپنے کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔ شریف خاندان نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ متنازعہ بیان پر ناگواری کا اظہار کیا۔ اہم مشاورت میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے۔ تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق مری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کوئی باضابطہ اجلاس نہیں ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے