خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے 12 افراد جاں بحق، 14 زخمی

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث 12 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔

بارشوں اور فلیش فلڈ سے 14 مکانات بھی متاثر ہوئے، جن میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ 13 کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، لوئر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر اور کرم میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کوامدادی سامان کی فوری فراہمی اورامدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

صوبے کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاؤ معمول کے مطابق ہے، صوبے میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تمام اضلاع کی انتظامیہ کوالرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، شہری غیرضروری سفر اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے گریز کریں۔

عوام معلومات اور شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے