راہول گاندھی کی مودی پر شدید تنقید، کہا نوجوانوں کے سب سے بڑے دشمن وزیراعظم ہیں

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی تاریخ میں نوجوانوں کا اگر کوئی بدترین دشمن وزیراعظم رہا ہے تو وہ نریندر مودی ہیں۔

اپنے بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں کروڑوں طلبہ کا مستقبل متاثر ہوا، لیکن امتحانی نظام میں بدعنوانی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں 152 امتحانی پرچے لیک ہوئے، تاہم ان واقعات میں ملوث کسی بھی ذمہ دار شخص کو سزا نہیں دی گئی۔

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ سزا اگر کسی کو ملی ہے تو وہ محنت کرنے والے نوجوان ہیں، جنہیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے