حلف سے ایک دن قبل عوام کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج

واشنگٹن : امریکی عوام نومنتخب صدر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہزاروں افراد نے دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہرے میں اکثریت خواتین کی تھی، نیویارک سٹی اورسیٹل میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیپلزمارچ کا مقصد ٹرمپ ازم کوروکنا ہے جو امریکی پالیسی کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں  بھی امریکہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف سخت پالیسی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے  تھے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے