بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا

0

نئی دہلی – نئی دہلی کی عدالت نے حریت رہنما اور دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو ایک سیاسی نوعیت کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے آسیہ اندرابی کے ساتھ ساتھ حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی قصوروار ٹھہرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مقدمات بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت میں چلائے گئے، جنہیں کشمیری حلقے سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات قرار دیتے ہیں۔ عدالت کی جانب سے تینوں حریت پسند خواتین کو 17 جنوری کو سزائیں سنائے جانے کا امکان ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے بھارتی حراست میں ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ان کے شوہر عاشق حسین بھی گزشتہ تین دہائیوں سے مختلف مقدمات میں بھارتی قید کا سامنا کر رہے ہیں۔

کشمیری سیاسی و انسانی حقوق کے حلقوں نے اس فیصلے کو آزادیٔ اظہار اور سیاسی جدوجہد کو دبانے کی ایک اور مثال قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے توجہ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.