امریکا کی اپیل عدالت نے فلسطین حامی رہنما محمود خلیل کی رہائی کالعدم قرار دے دی

US appeals court overturns release of pro-Palestinian leader Mahmoud Khalil

امریکا کی ایک اپیل عدالت نے فلسطین کی حمایت کرنے والے سرگرم رہنما محمود خلیل کی رہائی کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ان کی دوبارہ گرفتاری کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو جاری کیا گیا۔

محمود خلیل امریکا کے قانونی مستقل رہائشی ہیں، ان کی اہلیہ امریکی شہری ہیں جبکہ ان کا بیٹا امریکا میں پیدا ہوا۔ انہیں مارچ 2025 میں امیگریشن حکام نے حراست میں لیا تھا اور تین ماہ تک قید رکھا گیا۔ حراست کے دوران ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم محمود خلیل کو امریکا بھر میں ہونے والے فلسطین حامی طلبہ احتجاج کی نمایاں شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہیں جون 2025 میں رہائی ملی تھی، تاہم ان کے خلاف ملک بدری کی کارروائی جاری رہی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے