پی ایس ایل 11: کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو ہوگی

پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار، افتتاحی میچ 26 مارچ کو متوقع

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بار پلیئرز کی آکشن پاکستانی روپوں میں ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق نیلامی میں کھلاڑیوں کی کم سے کم قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سب سے مہنگا کھلاڑی 4 کروڑ 20 لاکھ روپے تک میں خریدا جا سکے گا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے نیلامی کے طریقہ کار اور کیٹیگریز سے متعلق تفصیلات آئندہ دنوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے