امریکہ نے ایرانی مال برداربحری جہازکو قبضے میں لے لیا، ٹرمپ نے تصدیق کردی

امریکہ نے ایرانی مال برداربحری جہازکو قبضے میں لے لیا، ٹرمپ نے تصدیق کردی

امریکی صدر Donald Trump نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے Iran کے ایک بحری جہاز کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش پر قبضے میں لے لیا ہے، جس سے Strait of Hormuz میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایرانی پرچم بردار مال بردار جہاز ’توشکا‘ نے امریکی ناکہ بندی کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کے ایک گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں جہاز کو روکنے کی کوشش کی اور اسے رکنے کی وارننگ دی، تاہم عملے نے اس پر عمل نہیں کیا۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی بحریہ نے جہاز کو روکنے کے لیے اس کے انجن روم کو نشانہ بنایا، جس کے بعد جہاز کو قابو میں لے کر امریکی میرینز کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاز اب امریکی تحویل میں ہے اور اس میں موجود سامان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ جہاز تقریباً 900 فٹ طویل اور وزن کے لحاظ سے طیارہ بردار بحری جہاز کے برابر ہے۔

تاحال اس واقعے پر ایران کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کے مطابق اس طرح کی کارروائی خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے اور عالمی بحری تجارت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے