دوسری جانب ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ Khatam al-Anbiya Central Headquarters نے امریکی اقدام کو “مسلح ڈکیتی” قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جس تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا وہ چین سے ایران آ رہا تھا اور اس پر حملہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی فوجی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اس کارروائی کا جلد جواب دیا جائے گا اور امریکی افواج کے خلاف جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے کچھ امریکی بحری جہازوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
