اسرائیلی نے لبنان کے70 سے زائد دیہات کے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر دی

Meanwhile, restrictions on movement were imposed on the remaining villages in Lebanon for 70 years.

 

Israel کی فوج نے جنگ بندی کے باوجود Lebanon کے جنوبی علاقوں میں 70 سے زائد دیہات کے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان Avichay Adraee نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ مخصوص دیہات اور Litani River کے قریب علاقوں کا رخ نہ کریں۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی افواج جنگ بندی کے باوجود ان علاقوں میں موجود ہے، اس لیے شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر سرحدی دیہات میں تاحکمِ ثانی واپسی سے گریز کریں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا، جو مبینہ طور پر حملے کے لیے تیار تھا۔

فوج کے مطابق یہ پلیٹ فارم اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے لیے براہِ راست خطرہ بن رہا تھا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے