ن لیگ اور پیپلز پارٹی بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری خزانہ نے کہا اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی تو پتا چلے گا کہ آئی ایم ایف شرائط کتنی سخت ہیں۔ شیری رحمان کی معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش،کچھ دیر بعد اسحاق ڈار بھی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے تفصیلات لینے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھیجا تھا، مراد علی شاہ  نے وزارت خزانہ حکام سے سوال کیا کہ بجٹ کا کتنا حجم ہے؟ مجھے صدر زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ کے اعدادوشمار دیں۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اگر ایسا ہے تو آپ خود ہی بجٹ پیش کردیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کچھ اہداف پر اختلاف ہے،جلد نمٹا لیں گے، اسحاق ڈار نے وزیراعلیٰ سندھ سے بجٹ اعدادوشمار دینے کا وعدہ کرلیا۔

واضح رہے کہ بجٹ 27-2026 کے حوالے سےپی پی پی اورحکومتی وفد کی آج دوبارہ ملاقات ہوگی۔ پی پی پی اور ن لیگی وفد کی ملاقات آج شام 6 بجے ہوگی۔ پی پی پی وفد میں وزیراعلیٰ سندھ، شیری رحمان اورنوید قمر شامل ہوں گے۔ ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار وفد کی سربراہی کریں گے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق بجٹ کے حجم اور اہداف سے ہمیں بے خبر رکھا گیا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ بجٹ سے متعلق ہمیں کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہیں دی گئیں، نئی قانون سازی کی خبریں افواہوں کے سوا کچھ نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے