مودی حکومت کا وندے ماترم کی توہین پر 3 سال قید کا قانون لانے کا فیصلہ

بھارت کی مودی حکومت نے قومی گیت وندے ماترم کی مبینہ توہین کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ بل بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

مجوزہ قانون کے تحت اگر کوئی شخص وندے ماترم گائے جانے کے دوران جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالے یا اس کی توہین کا مرتکب قرار پائے تو اسے تین سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔

اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو وندے ماترم کو قانونی تحفظ حاصل ہو جائے گا، حالانکہ یہ بھارت کا قومی ترانہ نہیں بلکہ قومی گیت ہے۔ بھارت کا سرکاری قومی ترانہ "جن گن من” ہے، تاہم موجودہ حکومت وندے ماترم کے لیے بھی خصوصی قانونی تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے