مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی کی خبروں پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام آگیا

مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی کی خبروں پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہورہی ہیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں صفر اعشاریہ چارپانچ فیصدکا معمولی اضافہ ہوا اور قیمت 91 ڈالر فی بیرل پر برقرارہے،برطانوی خام تیل ایک فیصد اضافے سے 95 ڈالر پر فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب ایشین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان برقرار ہے،جنوبی کورین اسٹاک انڈیکس میں دو اعشاریہ نو چھ،ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ سات چھ اور جاپانی انڈیکس میں صفر اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے